17 اپریل 2019 - 10:19
ایرانی وزیر خارجہ کی شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیااور علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ اور اس کے ہمراہ وفد نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات سے قبل حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

.......

/169