15 اپریل 2019 - 13:47
جنوبی افریقہ، ایران کیساتھ باہمی تعاون کی توسیع کیلئے پُرعزم

ایران میں تعینات جنوبی افریقہ کے سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک مشکلات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات 'ویکا خومالو' نے آج ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں ایک اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے فون کے شعبے میں جنوبی افریقہ اور ایران کے درمیان باہمی سرمایہ کاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مسائل کے باوجود ایران کے ساتھ سرمایہ کاری کے فروغ اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کرنے پر آمادہ ہے۔
جنوبی افریقی سفیر نےمزید کہا کہ ہم پانی، سیاحتی اور سمندری شعبوں میں بھی تعاون کی توسیع کے خواہاں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲