15 اپریل 2019 - 13:47
وینزویلا میں ایرانی مداخلت پر امریکی دعویٰ مضحکہ خیز ہے: ترجمان

ایرانی دفترخارجہ کے نئے ترجمان نے کہا ہے کہ وینزویلا میں ایرانی مداخلت پر امریکی دعویٰ مضحکہ خیز ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات "سید عباس موسوی" نے اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ کے بے بنیاد دعوے جو ایران وینزویلا کے اندرونی مسائل پر مداخلت کرتا ہے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی یہ خواہش ہے کہ وہ ۱۹ویں صدی کی طرح لاطینی امریکی ممالک کو امریکہ کے غلام بنائے مگر وہ نہیں جانتے کی زمانہ اب بدل گیا ہے اور لاطینی ریاستوں کے عوام بیدار ہوچکے ہیں.
موسوی نے کہا کہ ایرانی سائنسدان وینزویلا کی حکومت کی درخواستوں کی مبنی پر اس ملک کی بجلی اور پانی کی ترقی کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر امریکہ نے وینزویلا کے تیس ارب ڈالر کو قبضہ جمالیا ہے اور اس کے عوام سے اپنی حکومت کے خلاف کاروائی کرنا اور بھوک لگانے کا مطالبہ کیا.
انہوں نے وینزویلا کے اندورنی مسائل پر امریکی مداخلت کی مذمت کی.
تفصیلات کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے کاراکاس کی قانونی حکومت کی حمایت پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران مخالف بے بنیاد دعوی کیا.
مائیک پومپیو نے امریکی ٹی وی چینل کے ساتھ ایک گفتگو میں کہا کہ جنوبی امریکہ میں ایران کی موجودگی ایک خطرہ ہے.
انہوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام وینزویلا کے اندرونی مسائل پر ایران کی مداخلت کی علامت ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲