اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات ایرانی صوبے مغربی آذربائیجان کے معذور کھیلاڑیوں کے بورڈ کے سربراہ "علی امان زادہ" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ مغربی آذربائیجان کے علاقے "اشنویہ" سے تعلق رکھنے والے معذور کھیلاڑی حسن جانفشان نے اردن میں منعقدہ ہونے والے عالمی ٹیبل ٹینس مقابلوں میں 2 طلائی تمغے جیت کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کی۔
جان فشان جو ایران پر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران معذور ہوئے ہیں، نے اب تک مختلف ایشائی اور عالمی مقابلوں میں 18 تمغے جیت لیے ہیں۔
امان زادہ نے مزید کہا کہ ایران کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 7 مختلف تمغے جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق، اردن میں منعقدہ ٹیل ٹینس مقابلوں میں مختلف ممالک کی 16 ٹیموں نے شرکت کی تھی.
یہ مقابلے 8 سے 10 اپریل تک اردن میں انعقاد کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲