10 اپریل 2019 - 14:18
ایرانی یونیورسٹیوں کے طلباء کا سپاہ پاسداران کی حمایت میں مظاہرہ

امریکہ کیجانب سے پاسداران اسلامی انقلاب فورس کو نام نہاد دہشتگرد قرار دینے کے ردعمل میں ایرانی طلباء نے احتجاج کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تہران یونیورسٹی کے طلباء، اساتذہ اور اہلکاروں نے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاسداران انقلاب اسلامی فورس کو نام نہاد دہشتگرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی ریلیوں کا مظاہرہ کیا۔
ایرانی طلباء نے ایک بیان میں، "امریکہ مردہ باد، سپاہی سپاہی ایک الہی فوج، ہم کوفہ کی شہری نہیں ہم فوجی ہیں" نعروں کے ساتھ سپاہ پاسداران کی حمایت کا اعلان کردیا۔
تہران یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاجی ریلیوں کے دوران زور دیا کہ سپاہ ایک قومی اور عوامی فوج ہے جو ایرانی عوام کی ترقی کے لئے بہت ہی کوشش کر رہی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے پیر کی رات ایران کے خلاف دشمن پالیسی کے تسلسل میں پاسداران اسلامی انقلاب فورس کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست میں ڈال دیا.
اس کے جواب میں اعلی ایرانی سلامتی کونسل نے امریکہ کو دہشتگرد کا حامی قرار دیتے ہوئے امریکی سینٹ کام فورس کو دہشتگرد گروہ میں شامل کردیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲