5 اپریل 2019 - 19:21
سلامتی کونسل کے ارکان اپنے مفادات کو فوقیت دیتے آئیں ہیں: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اپنے مفادات کو عالمی ذمہ داریوں پر فوقیت دیتے آئیں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے مذاکراتی عمل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ غیر مستقل ارکان ہی سلامتی کونسل کی کارروائیوں اور ضوابط میں اصلاحات کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں لوگوں سے وعدے پورے نہ کرنا سلامتی کونسل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اپنے مفادات کو عالمی ذمہ داریوں پر فوقیت دیتے آئیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقل اور غیر مستقل رکنیت کا باہمی تناسب غیر مستقل ارکان کے حق میں بڑھایا جائے، سلامتی کونسل اصلاحات کے عمل کو مخصوص ممالک کی خواہشات کے تابع نہیں کیا جا سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169