اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کابل میں تعینات برطانوی فوج کے 4 اہلکار شوٹنگ رینج میں نشانہ بازی کی مشق کر رہے تھے لیکن حیران کن طور پراہلکاروں نے ہدف کے مقام پر لیبر پارٹی کے رہنما اور برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر جیمری کوربن کی تصویر انشانہ بازی کی۔
سوشل میڈیا پر اہلکاروں کی نشانہ بازی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، برطانوی وزارت دفاع نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
.......
/169