اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تیونس میں قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے خطاب سے پہلے ہی عرب لیگ کا سربراہی اجلاس ترک کرکے اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق قطر کے بادشاہ نے عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کی تقریر پر احتجاج کرتے ہوئے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کو ترک کردیا ۔ ادھر قطر کی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ اجلاس میں قطر کی نمائندگی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169