30 مارچ 2019 - 12:20
مصری صدر السیسی کا تیونس میں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

تیونسی ذرائع کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے تیونس میں کل منعقد ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے صدارتی دفتر کے ایک اہلکار نے اعلان کیا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے آخری وقت میں تیونس میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مصری وزیر خارجہ سامح شکری تیونس میں عرب سربراہی اجلاس میں مصر کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ عرب سربراہی اجلاس کل تیونس میں منعقد ہوگا جس میں لیبیا، یمن اور شام کی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169