26 مارچ 2019 - 16:23
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا شیراز میں سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں شیراز میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں شیراز میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے بعد متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی جائے گی۔ ایرانی صدر نے وزیر داخلہ کو شیراز میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے علل و اسباب کی تحقیق کا بھی حکم دیا ہے۔ صدر روحانی نے سیلاب سے متاثرہ تمام صوبوں کے گورنروں اور حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام توانائیوں سے استفادہ کریں۔

.......

/169