اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ کے ترجمان جنرل رمضان شریف نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے صوبہ گلستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ کے سربراہ نے گلستان پہنچے کے بعد امدادی کارروائیوں کا قریب سے جائزہ لیا ۔ انھوں نے کہا کہ شہروں اور سڑکوں پر جمع پانی کو خارج کرنا سپاہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
.......
/169