اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل بدر 1 سے حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف نئی فوجی حکمت عملی کے تحت تازہ کارروائیوں کا آغاز کیا ہے ۔ اس کارروائی میں یمنی فورسز اور قبائل نے الجوف کے علاقہ میں بیلسٹک میزائل بدر 1 پی کے ذریعہ سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے ۔ جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
.......
/169