خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ایران کے دورے پر آئے ہوئے افغان صدر کے نمائندہ خصوصی "محمد عمر داود زئی" کیساتھ ایک ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا یقین ہے کہ افغان عوام خود اپنے ملک کے سارے معاملات پر حتمی فیصلہ کریں گے اور اسی لیے افغان حکومت عوام کے نمائندے کے طور پر افغانستان کے مسقبل کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ افغان عوام اور حکومت کی مدد پر تیار ہے۔
اس موقع پر عمر داود زئی نے افغان امن عمل کی تازہ ترین صورتحال کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل افغانستان کی حکومت کی زیر سرکردگی میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے ایران کی جانب سے افغانستان کے حوالے سے مثبت اور تعمیری موقف اپنانے کا شکریہ ادا بھی کیا۔
اس کے علاوہ دونوں فریقین نے ایران اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲