اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پیلوسی نے کہا ہے کہ ایوان کے اراکین چھبیس مارچ کو سرحدی دیوار کی تعمیر کے تعلق سے ٹرمپ کے ویٹو کو کالعدم قرار دینے کے لئے ووٹنگ کریں گے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار تعمیر کرنے کے لئے قومی سطح پر ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت میں کانگریس کے بل کو ویٹو کردیا تھا۔
ٹرمپ نے اس بارے میں کہا تھا کہ کانگریس کے ارکان نے خطرناک بل کی منظوری دی ہے اور یہ اقدام امریکیوں کی زندگی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ جمعے کو امریکی سینیٹ نے ایک بل پاس کرکے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے ٹرمپ کے اقدام کی مخالفت کی تھی۔
.......
/169