13 مارچ 2019 - 19:30
وزیر دفاع: ایران کے بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی اقدام کا دندان شکن جواب دیا جائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے صہیونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی حالیہ ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دکھاتے ہوئے کہا کہ سمندر میں ایران کے بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی اقدام کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے صہیونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی حالیہ ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دکھاتے ہوئے کہا کہ سمندر میں ایران کے بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی اقدام کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایسی دھمکیاں عالمی برادری کو منظور نہیں اور نہ ایران اس پر خاموش رہے گا بلکہ ایران ایسی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکام کی دھمکیاں عالمی امن و سلامتی کے خلاف ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایرانی مسلح افواج سمندر میں ملکی تیل بردار جہازوں کو درپیش ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں.

واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے ایران کی تیل برآمدات کو تیل اسمگلنگ قرار دیتے ہوئے ایران کے تیل بردار جہازوں کو دھمکی دی تھی کہ صہیونی بحریہ سمندرمیں ایران کی تیل سپلائی کو روک سکتی ہے۔

.....

/169