10 مارچ 2019 - 19:27
وزیر خارجہ: ایران اور عراق کے مضبوط اور مستحکم تعلقات دونوں ممالک اور علاقہ کے لئے مفید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے مضبوط اور مستحکم تعلقات دونوں ممالک اور علاقہ کے لئے مفید ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور عراق کے مضبوط اور مستحکم تعلقات دونوں ممالک اور علاقہ کے لئے مفید ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے صدر حسن روحانی کے رواں ہفتہ عراق کےدورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی اس سفر میں عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ صدر حسن روحانی اس سفر میں بغداد ، کربلا اور نجف میں اعلی سیاسی اور مذہبی شخصیات سے ملاقات اور عتبات عالیات کی زیارت کریں گے۔

.......

/169