10 مارچ 2019 - 13:57
  ۸۵ فیصد کویتی عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مخالف: واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ

امریکی انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق، کویت کے ۸۵ فیصد عوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے جانے کے مخالف ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ نے ایک سروے کے بعد اعلان کیا ہے کہ کویت کے ۸۵ فیصد عوام قدس کی غاصب صہیونی ریاست کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے مخالف ہیں۔
میڈل ایسٹ مانیٹور کی رپورٹ کے مطابق، اس کے علاوہ کہ ۸۵ فیصد کویتیوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے جانے کی مخالفت کی ہے ۵۲ فیصد عوام نے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کویت کے ۵۲ فیصد عوام نے اس بات کے حق میں بھی رائے دی ہے کہ کویت ایران کے ساتھ اپنے تعلقات میں مزید بہتری پیدا کرے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امیر کویت “شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح” نے خلیج فارس سلامتی کونسل کی نشست میں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات جاری رکھنے پر تاکید کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲