9 مارچ 2019 - 13:10
عراق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ابھی جاری ہے

عراق میں الفتح اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں الفتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
ہادی العامری نے کہا کہ عراق کی مسلح افواج اور رضاکار فورس کو عراق میں دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ہم عراق کے لئے ہر قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

.......

/169