اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاه محمود قریشی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران و پاکستان کے تعلقات کو در پردہ خراب کرنے والے عناصر کو کافی کوشش کرنے کے باوجود بھی شکست ہوئی ہے اور تہران و اسلام آباد کے تعلقات بدستور مضبوط ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے تہران و اسلام آباد کے تعلقات کو خراب کرنے کیلئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک کی کوشش تھی کہ ایران و پاکستان کے مابین اختلافات پیدا کئے جائیں اور تہران و اسلام آباد کے اچھے تعلقات کو خراب کیا جائے۔
شاه محمود قریشی نے کہا کہ اغوا ہونے والے چند ایرانی سرحدی گارڈز کی رہائی کے بعد باقیماندہ سرحدی گارڈز کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کی کوششوں اور پاکستان کے ساتھ ہونے والے تعاون کے بعد 5 مغوی ایرانی اہلکاروں کو دہشتگردوں سے آزاد کرایا گیا .
واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں نے انقلاب مخالف عناصر کے ساتھ مل کر ایران کے 12 سرحدی سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کیا تھا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲