اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: اسرائیلی وزیر اعظم نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ 2019 کے انتخابات میں الیکشن لڑیں گے اور الیکشن میں کامیاب ہوکر ایک بار پھر اسرائیل کے وزیر اعظم بنیں گے۔
ادھر اسرائیل کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو پر رشوت خوری، فریب دہی اور مالی بد عنوانی کے تین الزامات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے عہدے کا ناجائزہ فائدہ اٹھایا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسے قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے تاکہ وہ چوتھی بار اسرہائیل کے وزير اعظم نہ بن سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169