25 فروری 2019 - 13:41
صدر حسن روحانی کی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں پیداوارکومعیاری اور با کیفیت بنانے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے دشمن کی طرف سے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں پہلا قدم کام اور پیداوار کی کیفیت کو معیاری بنانا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سماجی و فلاحی امورسے متعلق وزارتخانہ میں ایک تقریب سے خطاب میں دشمن کی طرف سے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں پہلا قدم کام اور پیداوار کی کیفیت کو معیاری بنانا ہے۔

صدر حسن روحانی نے سماجی اور فلاحی امور کے وزارت خانہ اور اس میں کام کرنے والے اہلکاروں کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ فلاحی اور سماجی امور آپ کےدوش پرہیں آپ عوام کو براہ راست خدمات بہم پہنچا رہے ہیں۔ کام کرنے کا ماحول سرگرم ماحول ہونا چاہیے معاشرے کے ہر فرد کو کام پر فخر کرنا چاہیے۔ معاشرے کے لئے اہم اور مفید کام درحقیقت مقدس کام ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ہمیں اپنی پیداوار کی کیفیت کو بہتر اور معیاری بنانے پر توجہ دینی چاہیے اور دشمن کی پابندیوں کامقابلہ کرنے کے سلسلے میں یہ پہلا قدم ہے۔

صدر حسن روحانی نے بے روزگاری کے خاتمہ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر سال ایک ملین افراد کو روزگار فراہم کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے کیونکہ بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

.......

/169