22 فروری 2019 - 11:26
شام کے صوبہ الرقہ میں 3500 افراد کی اجتماعی قبر دریافت + تصویر

شام کے صوبہ الرقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والے 3500 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ الرقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والے 3500 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجتماعی قبر سے اب تک 900 لاشیں نکال لی گئي ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آٹھ دیگر اجتماعی قبروں کا بھی پتہ لگا لیا گيا ہے۔ الرقہ پر قبضہ کرنے کے بعد وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ان افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا۔

.......

/169