اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں پچاس سے زائد دیگر زخمی ہیں۔
بنگلہ دیش کے حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں کیمیکل کا گودام اور پلاسٹک کا سامان موجود تھا جبکہ آگ گیس سیلینڈر کی وجہ سے لگی۔
حکام کے مطابق آگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ امدادی کارروائی شروع کر دی گئی تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
گذشتہ ہفتے بھی چیٹگانگ کے ایک علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں آٹھ افراد ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲