19 فروری 2019 - 17:18
آئندہ مذاکرات میں طالبان کوحکومت کے ساتھ بات چیت پر ترغیب کریں گے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد نے کہا ہے کہ دوحہ میں مذاکرات کے دوسرے دور میں وہ طالبان کوافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر ترغیب دینے اورسیزفائر پر مشتمل دو نکات پر زور دیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد نے کہا ہے کہ دوحہ میں مذاکرات کے دوسرے دور میں وہ طالبان کوافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر ترغیب دینے اورسیزفائر پر مشتمل دو نکات پر زور دیں گے۔

زلمےخلیل زاد نے افغان میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ افغان امن عمل کیلئے حکومتی سربراہی میں مضبوط،متحد مذاکراتی ٹیم ضروری ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں خطےکےکسی ممالک سے زیادہ سعودی عرب کااہم کردار ہے، پاکستان امن کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے مزید بڑے اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

.......

/169