اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ٹریڈ یونینز کی کال پر آج ملک بھر میں ہڑتال کی جائیگی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال کےدوران قومی فضائی کمپنی کی تمام ملکی و غیرملکی پروازیں متاثر رہیں گی۔ جس کے نتیجے میں سڑکوں پر زمینی سواریوں اور ٹرینوں میں شدید رش کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ ہڑتال بیلجیئم میں مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے کی جارہی ہے۔
.......
/169