اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چوئینگ نے ایک جاری بیان میں کہا کہ چینی حکومت نے کبھی بھی نام نہاد ارونچل پردیش کو تسلیم نہیں کیا اور متعدد مرتبہ مذکورہ علاقے میں بھارتی رہنماؤں کے دوروں کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کے متنازع دورے کے کچھ گھنٹے بعد جاری بیان میں کہا کہ چین، بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ کسی قسم کی جارحیت سے باز رہے جو کسی تنازع کا باعث ہوسکتی یا سرحدی معاملات پر اثر انداز ہوسکتی۔ نریندر مودی نے مذکورہ دورے کے دوران متنازع علاقے میں 2 ایئرپورٹس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات 1962 میں ہونے والی کشیدگی کے بعد سے خراب ہیں، اس کشدگی کے دوران دونوں ممالک نے ارونچل پردیش کے مقام پر جنگ بھی کی تھی جبکہ اس علاقے پر مختصر وقت کے لیے چینی افواج نے قبضہ حاصل کرلیا تھا۔
.......
/169