اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے رہبرانقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مختلف مقدمات کے تحت جیلوں میں قید مجرموں کی بڑی تعداد کی سزائیں رافت اسلامی کے تحت معاف کرنے یا ان کی سزائیں کم کرنے کے بارے میں اپنی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کے خط کے جواب میں ان مجرموں کی سزائیں معاف یا کم کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں لکھا کہ جیلوں میں بند لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی سزائیں معاف کرنے کی درخواست کرنے پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
رہبرانقلاب اسلامی نے لکھا کہ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کا یقینی طور پر یہ تقاضا ہے کہ جن گھرانوں کے لوگ جیلوں میں بند ہیں ان میں ایسے لوگوں کی سزائیں معاف کرکے کہ جن کی سزائیں قابل معافی ہیں ان گھرانوں میں خوشیاں پہنچائی جائیں۔
.......
/169