7 فروری 2019 - 16:10
عراق ،ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا حصہ نہیں بنےگا: عراقی وزير اعظم

عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی نے ایران کی سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عراق ،ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا حصہ نہیں بنےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سینٹرل بینک کے سربراہ نے آج عراق کے وزير اعظم سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی عوام نے محاصرے کے نتیجے میں بہت سے مصائب اور آلام برداشت کئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عراق ایران کے خلاف کسی اقتصادی پابندی اور محاصرے کا حصہ نہیں بنےگا۔ انھوں نے کہا کہ عراق نے ایران اور دیگر دوستوں کی مدد سے داعش پر فتح حاصل کی ہے ۔ عراقی حکومت اور قوم سخت شرائط میں ایران کی ہمدردی اور تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔

.......

/169