اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے خلیج آن لائن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کل پیر کے دن کویت کا دورہ کریں گے۔
قطر کے بادشاہ اس سفر میں کویت کے بادشاہ صباح الاحمد الصباح سے دوطرفہ تغعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب، امارات اور بحرین نے قطر پر دہشت گردوں کے حمایت کا الزام عائد کرکے ڈیڑھ سال قبل اس کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات ختم کردیئے تھے جس کے بعد عرب ممالک میں ایک نیا بحران کھڑا ہوگیا جو اب تک جاری ہے۔
.......
/169