اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مرزا تقی علی کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا۔

مرزا تقی علی کا تعلق وزیر آباد سے ہے اور پہلے بھی مختلف تنظیمی عہددوں پر کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کے طور پر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات 2018ء میں حصہ بھی لیا تھا۔ وہ باقی عہدیداروں کے ہمراہ 30 جنوری بروز بدھ جامعہ زینبیہ میں حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری میں علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد رمضان توقیر اور دیگر شریک ہوں گے۔ علامہ سبطین سبزواری نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ مرزا تقی علی اپنی صلاحیتوں کے مطابق علامہ ساجد علی نقوی کے پیغام، تنظیمی امور کی میڈیا میں کوریج اور صحافی برادری سے مضبوط تعلقات بنانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہونے کیساتھ اپنی ذمہ داریاں بھی رکھتا ہے، قومی میڈیا کو ملی یکجہتی، قومی سلامتی اور اسلامی ثقافت کا اجاگر کرنا چاہیے۔
.......
/169