اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر پربھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے اطراف اور دنیا بھرمیں کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔
حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی یوم سیاہ کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے اور تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔
دوسری جانب یوم سیاہ کے موقع پر بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی انتظامیہ نے یوم جمہوریہ سے پہلے ہی وادی بھر میں بھارتی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔
شہریوں کا احتجاج روکنے کے لیے سری نگر میں جگہ جگہ رکاوٹیں اور پولیس چیک پوسٹیں بھی قائم کردی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی کے ساتھ ساتھ داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169