اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی اور سپاہ کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری نے سپاہ کے ہیڈکوارٹر پر ملاقات میں ایرانی بحریہ کے درمیان باہمی تعاون ، ہمدردی اور ہمدلی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ ، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قیادت میں ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی۔ اس ملاقات میں سپاہ اور فوج کی بحریہ کے بعض اعلی کمانڈر بھی موجود تھے۔
.......
/169