25 جنوری 2019 - 12:41
ایرانی عوام کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا/ایرانی قوم اقتصادی جنگ میں بھی امریکہ کو شکست سے دوچارکردےگی

تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ایرانی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور ایف اے ٹی ایف بھی مزید پابندیوں کا باعث بن جائےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت ک۔ خطیب جمعہ نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے اور اس سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ایرانی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور ایف اے ٹی ایف بھی مزید پابندیوں کا باعث بن جائےگا۔

خطیب جمعہ نے جنگ بدر کو حق و باطل کی لڑائی میں اہم اور تاریخی نقطہ قراردیا اور ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے بہترین امتحان دیا ہے اللہ تعالی نے تاریخ میں اپنے وعدے پورے کئے ہیں اور حق کے محاذ کی غیب سے مدد کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی طاقت میں روبروز اضافہ ہورہا ہے اور ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی بدولت سربلندی کے ساتھ اپنے اہداف کی سمت گامزن ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم اقتصادی جنگ میں بھی امریکہ کو شکست سے دوچارکردےگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169