اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: کشمیر میڈیا سیل کے مطابق ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا، جس کے بعد پیر سے لیکر اب تک جاں بحق ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق شدید سردی کے باوجود ضلع پلواما اور شوپیاں میں ہزاروں لوگوں نے گزشتہ روز مارے جانے والے افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ کے موقع پر وادی کے کئی علاقوں میں ہڑتال کی گئی جب کہ مظاہروں کو روکنے کے لیے ضلع پلواما اور شوپیاں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169