25 جنوری 2019 - 12:18
لمبے عرصوں کے بعد پاکستان کا بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصرکا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا : پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تجربے کا مقصد پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا، جب کہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

.......

/169