20 جنوری 2019 - 13:13
ابھی تک میں صدمے کی کیفیت میں ہوں: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں، پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کےسامنے ان کےوالدین کوگولیاں ماری گئی، ان بچوں کی تمام ترذمے داری ریاست اٹھائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز ساہیول میں پیش آئےسی ٹی ڈی کی جانب سے مبینہ فائرنگ کے واقعے پر وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سے پہلابیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال کسی بھی والدین کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہے، سی ٹی ڈی نےدہشتگردی کےخلاف بہت اچھا کام کیا ہے مگر قانون کےسامنے سب جوابدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جتنی جلدی جےآئی ٹی رپورٹ آئےگی اس پرفوری کارروائی کی جائیگی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169