اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات ایرانی محکمہ صنعت و کان کنی کے ایک سنیئر عہدیدار 'جہانبخش سنجابی شیرازی' نے آج بروز ہفتہ ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید بتایا کہ ان منصوبوں کا زیادہ تر پسماندہ علاقوں میں افتتاح کیا جائے گا جس سے نہ صرف اندرونی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع کی فراہمی بھی تیز ہوگی.
شیرازی نے کہا کہ آئندہ دنوں تک افتتاح ہونے والے ان سینکڑوں منصوبوں میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کی گئی ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ منصوبے صرف صنعت اور کان کنی وزارت سے متعلق ہیں. اسلامی جمہوریہ ایران نے سڑکوں کی تعمیر، توانائی، سائنس، تحقیق، دفاعی سمیت مختلف شعبوں میں بہت سے منصوبوں کو شروع کیا ہے جو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر ان منصوبوں کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا.
دشمن اور اجنبیوں کے مختلف دباوؤں کے باوجود اگلے چند دنوں تک ایرانی نظام اور انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کا جشن منایا جائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲