اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی موریتانیا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے موریتانیا کے صدر محمد غزوانی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کی پابندیوں کے باوجود ایران کا ترقی اور پیشرفت کی جانب سفر جاری ہے۔
امیر حاتمی نے ایران اور موریتانیا کے ثقافتی اور دینی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران اپنے تجربات اسلامی ممالک کے سامنے پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس ملاقات میں موریتانیا کے صدر نے ایران کی طاقت اور قدرت کو عالم اسلام کی طاقت اور قدرت قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کا دہشت گردی کے خلاف ہمسایہ ممالک کی امداد کا اقدام قابل تحسین ہے اس نے کہا کہ امریکہ کے موجودہ دباؤ سے بھی ایران عبور کرجائےگا۔
.......
/169