اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ٹرمپ نے حال میں شام سے اپنے فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کیا ہے۔ یہ فوجی 2014ع میں داعش کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں امریکی اتحاد نے 21 ستمبر 2014ع سے ـ بزعم خود ـ داعش پر فضائی حملے بھی شروع کئے تھے، جو آج تک جاری ہیں۔ سوال یہ ہے کہ امریکی زمینی دستوں اور اس کے فضائی حملوں کا نتیجہ کیا تھا جبکہ داعشیوں کو امریکہ ہی نے لیبیا، افغانستان اور یمن منتقل کیا ہے یا محفوظ راستوں سے مختلف ممالک میں پہنچا دیا ہے؟
انسانی حقوق کے شامی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ان برسوں میں تین ہزار سے زائد شہریوں کو قتل کیا ہے جن میں 932 بچے بھی شامل تھے؛ مذکورہ نیٹ ورک نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ ہزاروں شامی باشندوں کے قتل کے عوض ان کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کرے۔
اس رپورٹ کے مطابق سنہ 2014ع سے لے کر اب تک 2984 بےگناہ شامی باشندے امریکی اتحاد کے حملوں میں شہید ہوئے ہیں جن میں 932 بچے اور 646 خواتین شامل ہیں۔
اس ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اتحاد نے شام کے مختلف علاقوں میں انسانیت کے خلاف 168 جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
جارج امریکی طیاروں نے 52 اسکولوں اور 16 اسپتالوں سمیت 182 شہری مراکز کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
امریکہ نے آج تک شام پر اپنے مختلف النوع حملوں کے دوران 1061 عام شہریوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے لیکن اپنے ہاتھوں ہزاروں نہتے شہریوں کے قتل سے متعلق رپورٹوں کو مسترد کرکے دعوی کرتا رہا ہے کہ اس نے صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔
خبررساں ویب گاہ "عنب بلدی" نے اس سلسلے میں رپورٹ دی ہے کہ شام میں امریکہ کے ہاتھوں مارے گئے عام شہریوں اور خواتین اور بچوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے لیکن چونکہ اس سلسلے میں آزاد مراکز اور معتبر طبی مراکز نہ ہونے کی بنا پر فی الوقت ان کی صحیح تعداد بتانا ممکن نہيں ہے۔
شام کے انسانی حقوق نیٹ ورک نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شام سے مکمل انخلاء سے پہلے مقتولین کا معاوضہ نیز تباہ شدہ مراکز کی تعمیر نو کے اخراجات ادا کرے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے رقہ شہر سے داعش کے بحفاظت انخلاء کے بعد اس شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا کر اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے اور عراق میں بھی الانبار صوبے کے جن شہروں کو امریکہ نے دہشت گردوں سے سے خالی کرایا [!] ان شہروں میں کوئی بھی گھر یا مسجد، اسپتال یا اسکول تباہی سے محفوظ نہیں رہا ہے۔
http://fna.ir/bqtuy0
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۱۰