اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا میں صدر بننے کے بعد ان کے دور اقتدار میں فلسطین میں یہودی آباد کاری میں ایک نیا طوفان اٹھا اور اس میں مسلسل تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر رساں ادارے “اے پی” کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں فلسطینی علاقوں میں آباد کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں ںے اعتراف کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے قیام کے بعد تل ابیب کو فلسطین میں اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی اور امریکا کے درمیان اختلافات بڑھنے کا اسرائیل کو فائدہ پہنچا اور اس نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے منصوبوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲