30 دسمبر 2018 - 18:10
مصر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 40 تکفیری ہلاک

مصرکے صحرائے سینامیں سیکیورٹی فورسز نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصری وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فوج نے شمالی سینا میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے کم ازکم 40 خطرناک شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مصری فوج کے بیان کے مطابق شمالی سینا اور صوبہ الجیزہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کئے گئے۔

فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی دریافت کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مصر کئی برسوں سے جزیرہ نما سینا میں داعش کے باغیوں کے ساتھ لڑ رہا ہے، جو کبھی کبھار وسطی علاقے کی جانب رخ کرتے ہوئے مسیحی اقلیت یا سیاحوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
گزشتہ روز ایک سیاحتی بس سڑک پر نصب بم سے ٹکرائی، جس میں مصر کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق، دو ویتنامی سیاح ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲