اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ طلال سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 18ویں فرزند تھے۔ شہزادہ طلال بن عبدالعزیز ،ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال کے والد تھے۔ شہزادہ طلال کا شمار سعودی شاہی خاندان کے اہم افراد میں ہوتا تھا۔شہزادہ طلال مختلف وزارتوں کے علاوہ فرانس میں سعودی عرب کے سفیر بھی رہے۔ اس کے علاوہ شہزادہ طلال یونیسیف اور یونیسکو کے خصوصی ایلچی کے عہدہ بھی پر بھی فائز رہے وہ سعودی عرب میں اصلاحات کے خواہاں تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169