22 دسمبر 2018 - 12:14
ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے کشمیر میں 6 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندوستانی فوج نے آپریشن اور فائرنگ کرکے 6 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں ہندوستان فوج کے علیحدگی پسندوں کے خلاف طویل آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستانی فوج، سی آر پی ایف اور اسپیشل آپریشن گروپ نے ترال کے علاقے آرام پورہ میں مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ اور جھڑپ کے نتیجے میں 6 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔ ادھر مقامی انتظامیہ نے احتجاج اور مظاہرہ روکنے کے لیے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع کپواڑہ میں علیحدگی پسندوں کی فائرنگ سے 2 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک بھارتی فوجیوں میں صوبیدار جمار بہادر تھاپا اور صوبیدار رامن تھاپا شامل ہیں۔

.......

/169