اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری کے کامگار اسپتال میں پیر کی شام آتشزدگی کے حادثے میں چھے افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔
آگ اسپتال کی تیسری منزل میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے دوسری منزلوں میں بھی سرایت کر گئی۔ زخمیوں کو قریب کے اسپتال کپور میں منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آگ اتنی تیزی کے ساتھ دیگر منزلوں میں پھیل گئی کہ مریضوں کو فوری طور پر نکالنا مشکل ہو گیا۔
آگ میں بری طرح سے جھلس جانے والے والوں میں 6 افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے کے فورا بعد فائربریگیڈ کی گاڑیاں وہاں پہنچ گئیں۔ آتشزدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
.......
/169