16 دسمبر 2018 - 13:14
افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت جاری

امریکی حکام نے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتےہوئے کہاہے کہ رواں سال ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک امریکی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

ملائی ٹائمز کے مطابق امریکی فوجی اہلکار صوبہ بگرام کے ایئربیس میں مارا گیا ہے۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار کی ہلاکت کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنٹاگان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 15000 امریکی فوجی موجود ہیں اور یہ اس سال چودھویں امریکی فوجی کی ہلاکت ہے۔

.......

/169