14 دسمبر 2018 - 14:20
چین، پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ مذاکرات

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات منعقد ہوں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات منعقد ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین وزرائے خارجہ کی سطح پر سہ فریقی مذاکرات کل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی مذاکرات میں شرکت کیلئے کل کابل روانہ ہوں گے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔ مذاکرات کا مقصد افغانستان میں دیرپا امن کا حل تلاش کرنا ہے۔

.......

/169