اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے نئی دہلی میں ماؤں اور بچوں کی صحت اور خوراک سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے لئے ضروری ہے کہ وہ تمام بین الاقوامی اداروں اور حکومتوں کے ساتھ مل کر یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیوں کی روک تھام کرے اس لئے کہ اس قسم کی پابندیاں دواؤں اور طبی ٹینالوجی تک عوام کی دسترسی میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔
ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ تمام ملکوں اور عالمی اداروں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ بے انصافی کا مقابلہ کریں اور حکومتوں کو اس بات پر راضی کریں کہ وہ خاص طور سے ماؤں اور بچوں کی صحت و تندرستی اور خوراک کو اپنے پروگراموں میں ترجیح دیں۔
انھوں نے صحت و تندرستی کے تعلق سے تمام ملکوں کو تجربات منتقل کرنے کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا تاکہ تمام ملکوں میں ماؤں اور بچوں کی اموات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169