4 دسمبر 2018 - 18:00
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں سعودی دہشتگرد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا

یمن کے علاقہ مغربی ساحل کے محاذ پر یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے مجرمانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی درجن سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کو یمن جنگ میں سخت اور تاریخی ناکامی کا سامنا ہے جس کی بنا پر وہ عام شہریوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کررہا ہے۔ عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اب تک یمن میں عورتوں اور مردوں کے علاوہ صرف 85 ہزار بچوں کو بہیمانہ طور پر قتل کیا ہے۔

.......

/169