29 نومبر 2018 - 10:08
یورپی یونین کی افغانستان کے لیے 535 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری

یورپی یونین نے جنگ زدہ افغانستان کی بحالی کے لیے 535 ملین ڈالر کی امدادی رقم کی منظوری دے دی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیرِ سرپرستی ہونے والی افغانستان کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے، 2 روزہ کانفرنس میں جرمنی، روس اور ایران سمیت دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام اور سفارت کار شریک ہیں۔ کانفرنس میں یورپی یونین نے افغانستان میں قیام امن اور استحکام، تباہ حال شہروں کی بحالی، خدمت عامہ اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات اور جمہوری عمل کو جاری رکھنے کے لیے مجموعی طور پر 535 ملین ڈالر کے امدادی پیکیج پر دستخط کردیئے ہیں۔535 ملین ڈالر کے امدادی پیکیج میں سے 351 ملین ڈالر خدمت عامہ کی اصلاحات، 90 ملین ڈالر صحت اور خوراک کی کمی دور کرنے کے لیے اور 16 ملین ڈالر 2019 میں ہونے والے کونسل اور صدارتی انتخابات کی مد میں خرچ کیے جائیں گے جب کہ 42 ملین ڈالر کا ایک اور معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

.......

/169