27 نومبر 2018 - 14:57
میلاد مبارک محمد و صادق آل محمد (ص) کے موقعہ پر کرگل بھر میں جشن کا سما

اس موقعہ پر جامع مسجد کرگل میں امام خمینی ؒ میموریل ٹرسٹ اور احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں انجمن جمعیت العلما اثناعشریہ کرگل کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریاست جموں و کشمیر کے سرحدی علاقہ کرگل میں پیغمبر ختمی المرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آفتاب امامت کے چھٹے چراغ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقعہ پر پورے خطہ لداخ میں جگہ جگہ جشن کی تقریبات منعقد کی گئی ۔

اس موقعہ پر جامع مسجد کرگل میں امام خمینی ؒ میموریل ٹرسٹ اور احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں انجمن جمعیت العلما اثناعشریہ کرگل کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

جملہ تقریبات میں مقررین و علمائے کرام نے سیرت محمد ؐ آپکے اہلبیت علیہماالسلام پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ سیرت محمدی کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں ۔ جبکہ اس دوران منظوم نذرانہ عقیدت بھی پیش کئے گئے ۔

اس کے علاوہ ادھر سانکو ، سورو، چکتن سمیت ضلع میں لیہہ میں بھی میلاد النبیؐ اور ولادت امام جعفر صادق علیہ نہایت ہی جوش و ولولہ کے ساتھ منائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲